نیلم:کیل وادی نیلم سے تاوبٹ جانے والی جیپ برفانی تودے کی زد میں آگئی۔ حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برفانی تودے کے نیچے دب جانے والے نوجوان کو ایک گھنٹے کے بعد نکال لیا گیا۔ جیپ پر 12مسافر سوار تھے تمام افراد بچ گئے ہیں، عثمان نامی نوجوان دو سو فٹ دریا کہ جانب برفانی تودے کی نیچے دب گیا تھا۔ نوجوان کو طبی امدادکے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل منتقل کر دیا گیا۔