نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ ای پی چیٹ گرین سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی مفاد کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں تعلیم، سفارتی تربیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دولت مشترکہ اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ ای پی چیٹ گرین نے نومبر میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر ہوگی۔


