Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    چترال

    کشمیر ،گلگت بلتستان، چترال اور ہنزہ میں شدید بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    جولائی 6, 2025
    خاص خبریں

    عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،کوتاہی ناقابلِ برداشت ہوگی،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    جولائی 6, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:پولیس اعلیٰ حکام کا دس محرم الحرام جلوس روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    جولائی 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»ایران کا اسرائیل پر بھرپور جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز داغ دیے
    بین الاقوامی جون 13, 2025

    ایران کا اسرائیل پر بھرپور جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز داغ دیے

    جون 13, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی سنگین صورت اختیار کر گئی ہے، ایران نے اسرائیل کے حملے کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیلی اہداف کی جانب روانہ کر دیے ہیں.

    ایرانی حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے تہران، کرمان شاہ اور خرم آباد سمیت متعدد شہروں پر فضائی حملے کیے۔ خرم آباد میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کے نتیجے میں 5 افراد شہید،50 سے زائد زخمی ہوئے۔اسرائیلی حملے میں بڑی تعداد میں خواتین اوربچے زخمی ہوئے ہیں۔

    اسرائیل نے ایران کی ایٹمی اور عسکری تنصیبات پر بھی فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج نے ان کارروائیوں کو آپریشن رائزنگ لائن کا نام دیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ایران میں 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں ایٹمی تنصیبات، اسلحہ ڈپو اور فوجی مراکز شامل ہیں اور ان حملوں میں 200 سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا ۔

    ایرانی وزیر دفاع نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کو اس حملے کا مکمل اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے آرمی چیف جنرل محمد حسین باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی، جوہری سائنسدان ڈاکٹر محمد مہدی تہرانچی، جوہری ادارے کے سابق سربراہ فردون عباسی، اور سینئر کمانڈر جنرل غلام علی راشد شہید ہو چکے ہیں۔ القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی کے قتل کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی شدید زخمی ہیں۔

    ایران نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو نیا آرمی چیف آف اسٹاف اور احمد واحدی کو پاسداران انقلاب کا قائم مقام کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔

    ایران نے اسرائیل کے حالیہ حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کی اجازت کے بغیر ایسی کارروائی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن بھی ان حملوں کے نتائج کا برابر کا ذمہ دار ہوگا۔

    ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مہم جوئی کا اصل محرک امریکا ہے، اور اس جارحیت کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل اور اس کے حامیوں پر عائد ہوگی۔

    ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو اپنی خودمختاری کے دفاع کا مکمل، قانونی اور جائز حق حاصل ہے۔ ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کے جواب میں قوم کے دفاع سے دریغ نہیں کرے گا۔

    موجودہ حالات کے پیش نظر امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ عراق،اردن نے حفاظتی اقدامات کے تحت اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

    ادھر ایران کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی تیاریوں کی اطلاعات ہیں اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جانب سے متوقع طور پر باقاعدہ جنگی اعلان متوقع ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت: سٹی ہسپتال میں منشیات فروش پر پولیس کی فائرنگ سے خاتون مریضہ جاں بحق
    Next Article خیبرپختونخوا کا بجٹ 2025-26 ہزارہ ڈویژن اور چترال کے لیے خالی: کوئی بڑا منصوبہ شامل نہیں
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    کشمیر ،گلگت بلتستان، چترال اور ہنزہ میں شدید بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    جولائی 6, 2025

    عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،کوتاہی ناقابلِ برداشت ہوگی،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    جولائی 6, 2025

    ایبٹ آباد:پولیس اعلیٰ حکام کا دس محرم الحرام جلوس روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    جولائی 6, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    چترال

    کشمیر ،گلگت بلتستان، چترال اور ہنزہ میں شدید بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    جولائی 6, 2025
    خاص خبریں

    عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،کوتاہی ناقابلِ برداشت ہوگی،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    جولائی 6, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:پولیس اعلیٰ حکام کا دس محرم الحرام جلوس روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    جولائی 6, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد: 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے مبينه قاتل 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پوليس کے حوالے

    جولائی 6, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 4, 2025

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ، آبادیوں کو الرٹ جاری

    خاص خبریں

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ کے…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    چترال

    کشمیر ،گلگت بلتستان، چترال اور ہنزہ میں شدید بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    جولائی 6, 2025
    خاص خبریں

    عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،کوتاہی ناقابلِ برداشت ہوگی،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    جولائی 6, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:پولیس اعلیٰ حکام کا دس محرم الحرام جلوس روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    جولائی 6, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.