ایران نے جنوبی اسرائیل کے کئی شہروں پر شہروں پر شدید میزائل حملے کئے ہیں، یہ حملےدیمونا اور عراد میں کئے گئے جہاں کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں میں 6 اسرائیلی ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں ۔
نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور اسے ملک کے مستقبل کی جنگ قرار دیا ۔
حملوں کے بعد اسرائیلی وزارت تعلیم نے پورے ملک میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور طلبہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے یہ حملے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کیے، جن میں نطنز کا مقام بھی شامل ہے ۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس کے کمانڈر سید ماجد موسوی نے کہا ہے کہ آج کے بعد اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں پر ایران کے بیٹوں کا غلبہ قائم ہو گیا ہے ۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس کے کمانڈر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے جن علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اس کے آسمانوں پر اب ایرانی میزائلوں کو تسلّط ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی نئی حکمت عملی اور لانچ سسٹم سے امریکی اور صیہونی کمانڈر حیران رہ جائیں گے ۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ آج رات اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کا جنوبی حصہ کئی گھنٹوں تک ایرانی میزائلوں سے چمکتا رہے گا ۔
اس کے علاوہ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران زیادہ جدید نظام کے ساتھ دشمن پر قہر برسانے کے لیے میدانِ جنگ میں داخل ہو چکا ہے ۔


