اٹک: (ندیم حیدر) عیدکے تین دنوں میں دریائے سندھ میں 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ منچلے نوجوان عید کی خوشیاں منانے اور گرمی کا توڑ کرنے کے لیے عموماً دریائوں اور جھیلوں کا رخ کرتے ہیں تاہم یہ عمل جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے تین دنوں میں دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر دس نوجوان بے رحم موجوں کی نذر ہوئے۔ یہ واقعات اٹک، ملائی ٹولہ، زیارت، باغ نیلاب اور مقامی ڈیم میں پیش آئے۔
ڈوبنے والوں میں دوبہن بھائی اور دو کزن بھی شامل ہیں۔ 5 افراد کی لاشیں نکالنے کے لیےریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ڈوبنے والوں کا تعلق کامرہ ،مرزا اور پنڈی گھیب سے ہے۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144نافذہے تاہم یہ پابندی صرف نوٹیفکیشن جاری کرنے تک ہی رہی۔دفعہ 144پرعمل درآمد کروانے کے لیے کوئی افسریاعملہ تعینات نہیں کیاگیا اورعوام نے انتظامیہ کے احکامات کو ہوامیں اڑادیا۔