اسلام آباد کے رورل سرکل میں غیرقانونی پٹرول کی فروخت کے دھندے میں بددستور اضافہ جگہ جگہ مبینہ طور پر غیرقانونی پٹرول کی خریدوفروخت دھڑلے سے جاری ہے۔ مقامی تھانوں کی پولیس سمیت ضلعی انتظامیہ کے ایریا افسران بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے ہیں جس میں تھانہ کرپا و کورال سرفہرست ہیں۔
تھانہ کرپا اور کورال کی حدود میں اس وقت درجنوں غیرقانونی منی پٹرول پمپس نما پٹرول ایجنسیاں قائم ہوچکی ہیں بعض پٹرول ایجنسی مالکان نے ضلعی انتظامیہ سے مبینہ طور پر پٹرول فروخت کرنے کے لیے جعلی اجازت نامے جاری کروا رکھے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے ایریا افسران اور مقامی تھانوں کے ایس ایچ اوز کے نام پر ہرماہ منتھلی وصول کی جاتی ہے غیرقانونی دھندا کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے پٹرول کی غیرقانونی خرید وفروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔
آئی جی سمیت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ازخود فوری نوٹس لیتے ہوئے پٹرول کی غیرقانونی خریدوفروخت پر قابو پانے کے لیے گرینڈ آپریشن کے احکامات جاری کریں تاکہ بھرتے ہوئے اس غیرقانونی دھندے پر قابو پایا جاسکے۔