ہنزہ میں کسٹمز سوست کی بڑی کارروائی، غیر قانونی درآمدات کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے سوست ڈرائی پورٹ میں ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء شراب اور دیگر اشیاء سرعام تلف کردی گئی ۔
ہنزہ( ندیم خان) سوست ڈرائی پورٹ کسٹمز حکام نے چین سے درآمد شدہ ممنوعہ اشیاء کو سرعام تلف کردیا ہے،ضبط شدہ سامان میں شراب، مختلف چینی ادویات اور متعدد خوردنی اشیاء شامل تھیں جو کسٹمز قوانین اور درآمدی ضوابط کی کھلی خلاف ورزی پر قبضے میں لی گئی تھیں ۔
کلکٹر کسٹمز نے بتایا کہ یہ کارروائی مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت کی گئی تاکہ سمگل شدہ اور غیر معیاری مصنوعات کی ملک میں ترسیل روکی جا سکے ۔
کسٹمز حکام نے عوامی صحت اور تجارتی شفافیت کے تحفظ کے لیے آئندہ بھی اسی طرز کی سخت کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
کلکٹر کسٹمز کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر لائے گئے موبائل فون بھی قبضے میں لی گئی ہیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انکی نیلامی یا تلف کیا جائے گا ۔


