شادی کے بہانے لڑکیوں کی بیرون ملک انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کی ملزمہ کوگرفتارکر لیا گیا ۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آتی ہیں۔ پھر شادی کر کے دلہن کو بیرون ملک لے جا کر فروخت کر دیتی۔متاثرہ فیملی کی درخواست پر پولیس نے غیر ملکی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے اسے گرفتار کر لیاہے ۔متاثرہ لڑکی کے والد چوہدری رمضان نے انکشاف کیا کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کے نام سے اپنی شناخت بنا رکھی تھی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ لڑکی نے لڑکا بن کر رشتہ مانگا ، بیٹی سے شادی کی اور وطن واپس چلی گئی۔نکاح کے بعد بیٹی کا ویزا لگوا کر براستہ دبئی فرانس بھیجا ۔علم ہوا کہ بیٹی کی لڑکی سے شادی ہوئی ۔ بیٹی کو اس گروہ نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی مقامات پر فروخت کی کوشش کی ۔ پھر ہم نے فرانس میں بمشکل بیٹی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے ۔ ملزمہ نے دوبارہ پاکستان آکر رشتہ تلاش کیا تو ہمیں اطلاع ملی جس پر پولیس کوکارروائی کیلئے درخواست دیتے ہوئے ملزمہ کو گرفتارکروایا۔لڑکی کے والد کا کہناتھا کہ میری بیٹی کو واپس پاکستان لایا جائے ، کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو، انصاف دلایا جائے ۔