Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب

    جولائی 27, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا اسمبلی: سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی مراعات اور استثنیٰ سے متعلق نئے قانون کا اعلامیہ جاری

    جولائی 27, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد جموں و کشمیر انتخابات: غیرمعمولی ٹرن آؤٹ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا

    جولائی 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات
    خاص خبریں اگست 14, 2025

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات

    اگست 14, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    High honors were bestowed on Field Marshal and other military and political figures for their brilliant success in the Battle of Haq.
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انتہائی مشکل وقت میں جنگ کی قیادت کی لازوال جرات، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ’ہلال جرأت‘ سے نوازا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    معرکہ حق میں لازوال جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو  فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرات جب کہ وفاقی وزرا ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اہم شخصیات کو نشان امتیاز سے نوازا گیا ۔

    اسلام آباد: ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہوئیں ۔

    اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’نشان امتیاز‘ عطاء کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق کے دوران انتہائی مشکل وقت میں جنگ کی قیادت کی لازوال جرات، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ’ہلال جرأت‘ سے نوازا گیا ۔

    چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر ’نشان امتیاز‘ عطا کیا گیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ’ہلال جرأت‘ سے نوازا گیا ۔

    سفارتی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، سندھ طاس معاہدے پر بھرپور مؤقف اپنانے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ۔

    بھارت کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ’نشان امتیاز‘ اور معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو ’نشان امتیاز‘ سے نوازا گیا ۔

    داخلی محاذ پر بہترین یکجہتی اور امن قائم رکھنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی ’نشان امتیاز‘ سے نوازا گیا، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو ’نشان امتیاز‘ سے نوازا گیا، انہوں نے بھارت کی مکارانہ سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا تھا ۔

    قومی اتفاق رائے اور سیاسی ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار پر معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کو ’نشان امتیاز‘ دیا گیا، ایوان صدر میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں دیگر گئی سول و عسکری شخصیات کو بھی اعلیٰ اعزازات دیئے گئے ہیں ۔

    وزیراعظم کے تشکیل کردہ سفارتی وفد کو بھی اعزازات دیئے گئے ہیں، سینیٹر شیری رحمان، فیصل سبزواری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر خان، بشریٰ انجم، عمر فاروق، جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک اور طارق فاطمی کو ہلال امتیاز ملا ۔

    پاک فضائیہ کے پائلٹس ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، سکوارڈن لیڈر محمد یوسف خان، اسامہ اشفاق، محمد حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد خان اور محمد اشہد کو ستارہ جرات دیا گیا ہے، تقریب میں شہداء کو بھی اعزازات سے نوازا گیا ہے، جن میں لانس حوالدار عامر شیراز، لانس نائیک اکرام اللہ، سپاہی عدیل اکبر (تمغہ جرات) شامل ہیں ۔

    سپاہی نثار احمد شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت دیا گیا جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، ڈی جی آئی ایس پی آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کو بھی یہ اعزاز عطا کیا گیا ہے ۔

    اسی طرح ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، وائس ایڈمرل راجا رب نواز، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل واجد عزیز، ایئر وائس مارشل محمد احسان الحق، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد، میجر جنرل محمد جواد طارق اور میجر جنرل تجدید ممتاز بھی تمغہ بسالت کے حق دار ٹھہرے ۔

    ایئر کموڈور عطا اللہ زیب، ایئر کموڈور ضیا آفتاب، ایئر کموڈور محمد نعمان علی خان، ایئر کموڈور علی جاوید ہاشمی اور ایئر کموڈور سجاد حیدر کے ساتھ ساتھ کیپٹن آصف امین اور کیپٹن محمد حیدر علی کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد
    Next Article سنٹرل جیل ہری پور میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب

    جولائی 27, 2026

    خیبرپختونخوا اسمبلی: سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی مراعات اور استثنیٰ سے متعلق نئے قانون کا اعلامیہ جاری

    جولائی 27, 2026

    آزاد جموں و کشمیر انتخابات: غیرمعمولی ٹرن آؤٹ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا

    جولائی 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب

    جولائی 27, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا اسمبلی: سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی مراعات اور استثنیٰ سے متعلق نئے قانون کا اعلامیہ جاری

    جولائی 27, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد جموں و کشمیر انتخابات: غیرمعمولی ٹرن آؤٹ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا

    جولائی 27, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

    جولائی 27, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 21, 2026

    چلاس: مستورات تبلیغی جماعت کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری،2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    فیچرڈ

    گلگت بلتستان کے علاقے چلاس  میں بابوسر شاہراہ پر مسافر گاڑی کو حادثہ پیس آیا…

    حکومت

    مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جولائی 24, 2026
    باہمی تعاون

    اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

    جولائی 24, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب

    جولائی 27, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا اسمبلی: سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی مراعات اور استثنیٰ سے متعلق نئے قانون کا اعلامیہ جاری

    جولائی 27, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد جموں و کشمیر انتخابات: غیرمعمولی ٹرن آؤٹ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا

    جولائی 27, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.