پاکستان کی بیٹی رابعہ نور نے بھارتی فائٹر کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر لی، رابعہ نور نے پہلے ہی راؤنڈ میں شاندار ناک آؤٹ کامیابی حاصل کی ۔
ہری پور کے علاقے تناول سے تعلق رکھنے والی ایم ایم اے فائٹر اور کک باکسر رابعہ نور نے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے ۔
گزشتہ روز ہونے والے ایک بڑے بین الاقوامی مقابلے میں رابعہ نور نے بھارت کی فائٹر کے خلاف صرف پہلے ہی راؤنڈ میں شاندار ناک آؤٹ کامیابی حاصل کی ۔
اس تاریخی فتح کے بعد رابعہ نور نے سبز ہلالی پرچم بلند کر کے دنیا کو بتا دیا کہ پاکستانی خواتین کسی میدان میں کسی سے کم نہیں ۔
یہ جیت صرف رابعہ نور کی نہیں، بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہے، رابعہ نور آج قوم کی بیٹی ہونے کا حق ادا کر گئی ہیں اور پوری قوم ان پر نازاں ہے ۔