ہری پور پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،تھانہ سٹی کی حدود سلک وے پلازہ موبائل فون شاپ،ٹی ایم اے مارکیٹ سے موبائل شاپ اور تلوکر روڈ سے مختلف اوقات میں قیمتی موبائل فونز اور موٹرسائیکل چوری ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔
پولیس نے رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے اور منگل کے روز ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے واقعات میں ملوث دو رکنی چور گروہ فہد ولد زاہد اور لقمان ولد اکثر ساکنان کوکا ریحانہ کو گرفتار کر کے 17 قیمتی آئی فونز،27 اینڈ رائیڈ موبائل فونز،رقم مبلغ 41 ہزار روپے اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا۔