پشاور( حسن علیشاہ سے ) 90 کی دھائی میں لاھور ٹی وی سے جو ڈرامے نشر کئے جاتے ان میں عارفہ صدیقی اور فریحہ پرویز زیادہ تر کاسٹ کی جاتی تھیں اور یہ دونوں بہت مقبول تھیں۔
عارفہ اور فریحہ دونوں نے گلوکاری کے بنیادی رموز جاننے کیلئے موسیقی کے استادوں کی شاگردی بھی اختیار کی بعدازاں دونوں نے اپنی عمر سے زائد ان اساتذہ سے شادی رچائی اداکاری کو ترک کرنے کے بعد فریحہ نے باقاعدہ گلوکاری سے بندھن جوڑ لیا اردو پنجابی اور پشتو میں بھی گاتی ہیں رحیم شاہ کے ساتھ فریحہ کا ایک پشتو دو گانا ( ولے مرا ور شولے لا مانہ) خیبر ٹی وی پہ نشر کیا جاتا ھے بلاشبہ فریحہ ایک منجھی ھوئ گلوکارہ ہیں اور ملک بھر میں مقبول ہیں۔