گلیات: تفصیلات کے مطابق نتھیاگلی کالا باغ کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی،آگ لگنے کے بعد ریسکیو فائر فائٹر کی ٹیم گاڑیوں کے ہمراہ پہنچے اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کیں ۔
جنگل میں آگ دور ہونے کے باوجود ریسکیو کے فائر فائٹرز نے پیدل مسافت کرتے ہوئے آگ کے مقام پر پہنچ کر دیسی طریقے سے کوچیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا ۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچنے اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے سینکڑوں قیمتی درختوں کو نقصان پہنچنے سے بچالیا ۔