ذرائع کے مطابق کئی ماہ سے ملک میں انٹرنیٹ کے مسائل چل رہے تھے جسکی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا، بالآخر انٹرنیٹ کے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے ہیں ـ
ملک بھر میں انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا،میڈیا ایپس اور بالخصوص ٹوئٹر (ایکس) کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا تھا اور واٹس ایپ پر بھی وائس میسجز، تصاویر اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ میں شدید مشکلات کا سامنا تھاـانٹرنیٹ کےاس مسئلے کے باعث ملک بھر میں آن لائن کاروبار کرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔
انٹرنیٹ سرور پرووائیڈرز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر انٹرنیٹ کے مسائل کو حل نا کیا گیا تو ڈیجیٹل معیشت کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گااور بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کے بجائے دوسرے ممالک کو ترجیح دیں گی ـ
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ کے مسئلےکے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر آج سماعت بھی ہو رہی ہے
تاہم اب کئی روز بعد سوشل میڈیا بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوگیا ہےـ