فتح جنگ میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باپ موقع پر جاں بحق جبکہ جاں بحق شخص کی اہلیہ اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔
فتح جنگ: علاقہ گلی جاگیر میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 55 سالہ مقصود حیات موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 45 سالہ زوجہ مقصود حیات اور 14 سالہ بیٹا حسن علی شدید زخمی ہوئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فتح جنگ کی ایمبولینس موقع پر پہنچی ۔
لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا، حادثے کا شکار خاندان کا تعلق ڈھرنال سے ہے ۔


