پاکستان میں حالیہ عرصے میں انٹرنیٹ کی بندش اور سست رفتار ڈیجیٹل انڈسٹری کے لیے بڑے نقصان کا باعث بن رہی ہے۔ ان مسائل کی وجہ ممکنہ طور پر فائروال کی تنصیب بتائی جارہی ہے۔ پی ٹی اے اس معاملے پر خاموش ہے، جبکہ پاکستان بزنس کونسل نے خبردار کیا ہے کہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں انٹرنیٹ کی ان مشکلات کی وجہ سے اپنا دفتر پاکستان سے منتقل کرنے کا سوچ رہی ہیں، اور کچھ نے تو پہلے ہی یہ قدم اٹھا لیا ہے
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ "ہم پہلے ہی بجلی کی پیداوار کے اضافی اخراجات برداشت کر رہے ہیں، جس سے بے روزگاری، برآمدات اور ٹیکس ریونیو کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اب ہمیں فائر وال کے ناقص نفاذ کی وجہ سے سافٹ ویئر سیکٹر میں غیر ضروری وسائل کے ضائع ہونے کا خطرہ بھی درپیش ہے
پاکستان بزنس کونسل کے مطابق، ہم پہلے ہی بجلی کے اضافی اخراجات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اور اب فائر وال کے ناقص نفاذ سے سافٹ ویئر سیکٹر میں وسائل کے ضائع ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے
انہوں نے کہا کہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنے دفاتر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، اور کچھ نے پہلے ہی ایسا کر لیا ہے۔ پی بی سی نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحیح فائر وال کا انتخاب کریں یا اس کا اطلاق بہتر طریقے سے کریں تاکہ روزگار اور برآمدات پر منفی اثرات نہ پڑیں