ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل PSP نے پودا لگا کے رواں سال کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران پولیس افسران و جوانوں سمیت فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی کثیر تعداد میں شرکت۔
ایس پی انوسٹگیشن طاہر اقبال خان ، ایس پی حویلیاں محمد اشتیاق خان ، ایس پی کینٹ سعید خان سمیت دیگر افسران اور ضلع پولیس کے جوانوں نے بھی اپنے حصہ کا پودا لگایا۔
اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اس مہم میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا چاہے ، موجودہ گلوبل وارمنگ کے پیش نظر ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو درخت لگا کر بہتر بنانا ہے ، تاکہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتے ہوئے خطرات میں کمی لائے جا سکے ، اس موقع ڈی پی او ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد پولیس کے افسران و جوان گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شجر کاری مہم میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے ، تھانہ جات ، چوکیات کے علاوہ ہر جوان اپنے گھر سمیت دیگر مقامات پر اپنے حصہ کا پودا نہ صرف لگائے گا بلکہ اس کی دیکھ بھال بھی کرے گا۔ تاکہ ملک کو پھر سے سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔