چیئرمین پی سی بی نے میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کر دی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، تربیتی و فٹنس کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی حکام سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے، کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔