پشاور( حسن علیشاہ سے ) مغل اعظم میں دلیپ کمار نے پرتھوی راج کے بیٹے ( شہزادہ سلیم ) کا یادگار رول کیا تھا اس زمانے میں پرتھوی راج کے مقابل کسی فلم میں کام کرنا اتنا آسان نہیں تھا کیونکہ پرتھوی راج اپنی ذات میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے. انکا پورا پریوار بہترین اداکاروں پہ مشتمل تھا مگر جب دلیپ کمار نے فلم مغل اعظم میں انکے مقابل انکے نافرمان بیٹے کا رول جس انداز میں ادا کیا اسے دیکھ کر پرتھوی راج نے بھی انکو ایک بڑا منجھا ھوا اداکار تسلیم کیا یہ بات دھرمیندر نے ممبئ میں ایک شادی کی تقریب میں اخبار نویسوں سے بات چیت میں بتائیں۔۔