پشاور: ہیلتھ انشورنس سکیم کی کامیابی کے بعد وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے صحت کارڈ سکیم میں لائف انشورنس اسکیم کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اس حوالے سے لائف انشورنس اسکیم پر عملدرآمد کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔ ہوئے، دستخط کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلی ہاوس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،وزیر اعلی علی امین گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
تقریب میں صحت کارڈ سکیم اور سٹیٹ لائف انشورنس کے حکام نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت انشورنس سکیم شروع کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے، یہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام کے لئے فخر اور خوشی کی بات ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی یہ اسکیم نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا فلاحی اسکیم ہے، خیبر پختونخوا حکومت بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق فلاحی ریاست کے قیام کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔