مانسہرہ ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر قانونی موٹر سائیکلوں، پھٹے سلنسرز اور ون وہیلر و دیگر خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد موٹرسائیکل سواروں کو جرمانے ، کئی تھانوں میں بند کردیئے گئے ۔
مانسہرہ: ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے سخت احکامات کی روشنی میں پوليس افسران نے کم سن رائیڈرز ،ون ویلنگ کرنے والے اوباش نوجوانوں، پھٹے سلنسرز، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس موٹر سائیکلز، فلیشر لائٹس اور غیر قانونی موڈیفائیڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کیں ۔
پوليس حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں موٹر سائیکلز ٹریفک چوکی اور سرکلوں میں تھانہ جات میں بند کیے گئے جس میں سٹی سرکل ٹریفک چوکی (145عدد) ، بالاکوٹ وگڑھی حبیب اللّٰہ (43عدد) ،شنکیاری(54عدد)، خاکی(17 عدد)،بھیرکنڈ(19عدد) ،بفہ(23) ،اوگی (38 عدد) شامل ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق ان کے خلاف ٹریفک فائن سمیت مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔