بھارت کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے وادی میں مکمل ہڑتال ہے
کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر وادی میں بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے کشمیری عوام آج کشمیر بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں ساتھ ہی ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔
حریت رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام بھارت کو واضح کر دے کہ وہ اس غاصبانہ قبضے کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کو وادی میں یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ہے، کشمیر پر بھارتی قبضہ عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی ہے۔
دوسری طرف مودی سرکار مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام کو پاکستان کا یوم آزادی منانے سے نہ روک سکی۔
گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیر بھر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے۔