Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    فیچرڈ

    گلگت: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    جنگیں درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل اور ناقابل تردید ثبوت پیش
    خاص خبریں اپریل 29, 2025

    پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل اور ناقابل تردید ثبوت پیش

    اپریل 29, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Complete and undeniable evidence of Indian state terrorism in Pakistan presented
    بھارت پاکستان میں شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو بارود بھی فراہم کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ڈائریکٹر جنرل  انٹر سروسز پبلک ریلیشن لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے ۔

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعے کو 7 دن ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک الزامات کے کوئی ثبوت نہیں پیش کیے گئے، 7 دن ہو گئے ہیں اور وہاں صرف زبانی جمع خرچ چل رہا ہے، ہم آپ کے سامنے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل ثبوت پیش کئے جا رہے ہیں ۔

    احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم کے قریب بس اڈے سے پکڑا گیا، گرفتار ملزم سے ڈھائی کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا، اس کے گھر سے انڈین ساختہ ڈرون اور دس لاکھ روپے برآمد ہوئے ۔

    انہوں نے کہا کہ اس دہشت گرد کا ہینڈلر بھارت کا ایک فوجی ہے، اس ہینڈلر کی گرفتار ہونے والے دہشت گرد سے گفتگو بھی سامنے آئی ہے، دہشت گرد کے موبائل فون سے بھارت میں ہوئی بات چیت پکڑی گئی، اس کی کمیونی کیشن بھارت میں صوبیدار سکھویندر سے ہو رہی تھی ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے شخص کی بات چیت بھارت میں صوبیدار سکھویندر سے ہو رہی تھی، اس گفتگو میں 4 بھارتی آرمی افسروں کی نشاندہی کی گئی ہے، ان بھارتی فوجی افسران میں میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھویندر، حوالدار امیت اور ایک سپاہی شامل ہے ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارتی ہینڈلر ان دہشت گردوں سے کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں شہریوں کی لاشیں چاہئیں، پاکستان میں کارروائی کرو تاکہ دنیا کو بتایا جائے کہ یہاں دہشت گردی ہے، بھارتی ہینڈلرز دہشت گردوں کو بم بنانے کے طریقے پر مشتمل ویڈیوز بھیجتے ہیں ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر سندیپ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بلوچستان سے لاہور تک دہشت گردی کر رہے ہیں، 22 نومبر کو سکھویندر نے بم کے حصول کے لیے عبدالمجید کو ہیڈ مرالہ کے قریب جگہ کی نشاندہی کی، دہشت گرد نے اس جگہ سے تباہ شدہ ڈرون اور آئی ای ڈی حاصل کی ۔

    انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو اس نے جلالپور جٹاں میں آئی ای ڈی فوجی گاڑی پر لگائی جس سے چار شہادتیں ہوئیں، دہشت گرد نے ٹاسک مکمل ہونے پر 6 لاکھ 56 ہزار روپے حاصل کیے ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ سکھویندر نے 18 مارچ کو کوٹلی کے قریب آئی ای ڈی کی لوکیشن فراہم کی، 19مارچ کو کوٹلی کے قریب اس مشکوک بیگ کی سکول کے بچوں نے نشاندہی کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی یونٹ نے کوٹلی کے قریب مشکوک بیگ سے بم برآمد کیا، کوٹلی میں بم کی برآمدگی پر بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں 5 بم برآمد ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا، 22 اپریل 2025 کو سکھویندر نے ندالہ کے قریب آئی ای ڈی کی ڈلیوری کی، 23 اپریل کو سکھویندر نے دہشت گرد عبدالمجید کو بس سٹینڈ پر بم حملے کا ٹاسک دیا ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو بارود بھی فراہم کر رہا ہے، یہ آئی ای ڈیز ڈرون کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں، یہ بھارتی دہشت گردی کا صرف ایک ثبوت ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہینڈلر بھارتی فوجی ہیں، بھارتی آرمی افسر خود کہہ رہا ہے کہ ہم لاہور تک کام کر رہے ہیں، یہ را نہیں کہہ رہی یہ بھارتی آرمی کہہ رہی ہے، یہ ٹیرر فنانسنگ کی ایک مثال ہے ایسے متعدد واقعات ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ آپ نے سنا کہ بھارتی افسر کیا کہہ رہا ہے کہ میں عام شہریوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہوں، مجھے خبر چاہیے، میڈیا کی کوریج چاہیے، دراصل بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے پیچھے ان کا ریاست کا کنٹرول کردہ میڈیا اور سوشل میڈیا ہے جس کی جھلک ابھی بھی سب دیکھ رہے ہیں کہ دہشت گردی کی کارروائی کرو اور اسے زیادہ سے زیادہ اچھالو تاکہ دنیا کو یہ بتایا جائے کہ پاکستان میں دہشت گردی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاٹک:اکھوڑی کے قریب دریائے ہرو میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
    Next Article پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10وکٹوں سے شکست دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025

    گلگت: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند

    جولائی 7, 2025

    جنگیں درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جولائی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    فیچرڈ

    گلگت: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    جنگیں درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جولائی 7, 2025
    پوٹھوہار

    راولپنڈی:تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں نوجوان قتل، لڑکی گرفتار

    جولائی 7, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 4, 2025

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ، آبادیوں کو الرٹ جاری

    خاص خبریں

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ کے…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:پولیس اعلیٰ حکام کا دس محرم الحرام جلوس روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    جولائی 6, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    فیچرڈ

    گلگت: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    جنگیں درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جولائی 7, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.