مانسہرہ میں کے ٹو ٹی وی کی خبر پر ایکشن , شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جگہ جگہ لگے کچرے کے ڈھیر بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل مانسہرہ میں گندگی اور بند نالوں کے حوالے سے کے ٹو ٹی وی پر رپورٹ چلی تھی جس پر ٹی ایم او مانسہرہ نے ایکشن لیتے ہوئے شہر بھر میں صفائی مہم کا اغاز کر دیا، شہر میں واقع تمام بند نالوں کو کھولا جا رہا ہے جبکہ جگہ جگہ سے کچرے کے ڈھیر بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈب نمبر 1, صفدر روڈ ,شنکیاری روڈ ,گنڈہ روڈ ,اور لاری اڈہ سمیت شہر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کو پانی سے دھویا جا رہا ہے پہلے دن اندورن شہر میں صفائی کا کام جاری رہا جبکہ اگلے مرحلے میں لاری اڈہ اور دیگر علاقوں میں صفائی کی جائے گی لاری اڈہ کا مین نالہ جو کئی عرصہ سے بند پڑا تھا اس کی بھی صفائی کی جائے گی۔