راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان گروپ اے کا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا، اور امپائرز نے میچ کو منسوخ کردیا ۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان میچ کیلئے بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ۔
گروپ اے میں دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی کی دوڑ سے باہر ہو چکی تھیں ،جبکہ نیوزی لینڈ اور بھارت نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا ۔
پاکستان ٹیم چیمپیئز ٹرافی کی واحد ٹیم ہے جو میگا ایونٹ کی میزبان ہونے کے باوجود بھی ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک بھی نہ پہنچ سکا ۔ اور پہلے ہی مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ۔
نیوزی لینڈ اور بھارت نے ٹورنامنٹ کے پہلے میں ہی پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا، اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا ۔