Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: میرپور میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں کئی مکانات زمیں میں دھنس گئے

    اکتوبر 5, 2025
    کھیل

    مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اکتوبر 5, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ: سرن ویلی میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    اکتوبر 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»شہری کی غیرقانونی حراست کا کیس؛ ایس پی سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں پر مقدمے کا حکم
    پوٹھوہار مارچ 3, 2025

    شہری کی غیرقانونی حراست کا کیس؛ ایس پی سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں پر مقدمے کا حکم

    مارچ 3, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں وفاقی پولیس کے ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری علی محمد کے والد کی درخواست پر سماعت کی جہاں عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس کی مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھے جانے والے علی محمد کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروا دیا گیا ہے، اس موقع پر وکیل شیر افضل مروت نے علی محمد کا 164 کا بیان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پڑھ کر سنایا۔

    دوران سماعت ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ ’علی محمد کے سیکشن 164 کے بیان کی کاپی ہمیں تاحال نہیں ملی‘، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ’آئی جی صاحب کو بتائیں یہ کاپی موصول ہونے پر پولیس آفیشلز کے خلاف مقدمہ درج کریں، پولیس ایف آئی آر درج کرکے ایس پی سی ٹی ڈی سمیت تمام آفیشلز کو گرفتار کریں گے‘، اس پر ڈی ایس پی لیگل نے استدعا کی کہ ’اس معاملے پر ہم جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں‘۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ ’کوئی جے آئی ٹی نہیں، ایک بندہ بات سمجھ سکتا ہے تو تین کی ضرورت نہیں، آئندہ سماعت تک ایف آئی آر درج ہو جانی چاہیئے، پھر دیکھتے ہیں تفتیش کس طرف جاتی ہے، اگر بے گناہ ہوں گے تو تفتیش میں آ جائے گا، کیا کبھی ہوا ہے کہ ایف آئی آر درج ہوئے بغیر تفتیش ہوئی ہو؟ اس لیے آئی جی اسلام آباد آئندہ سماعت پر رپورٹ دیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم آزادکشمیر نے صحافیوں کی پریس فاؤنڈیشن کی سالانہ گرانٹ ایک کروڑ کر دی
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف کا سحر وافطار میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    آزاد کشمیر: میرپور میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں کئی مکانات زمیں میں دھنس گئے

    اکتوبر 5, 2025

    مانسہرہ: سرن ویلی میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    اکتوبر 5, 2025

    پاک فوج نے بھارت کو ایک اور پیغام دے دیا

    اکتوبر 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: میرپور میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں کئی مکانات زمیں میں دھنس گئے

    اکتوبر 5, 2025
    کھیل

    مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اکتوبر 5, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ: سرن ویلی میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    اکتوبر 5, 2025
    خاص خبریں

    پاک فوج نے بھارت کو ایک اور پیغام دے دیا

    اکتوبر 4, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پوٹھوہار

    حسن ابدال میں ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

    ستمبر 30, 2025
    خاص خبریں

    بھارت نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر ایشیاکپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    ستمبر 28, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: میرپور میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں کئی مکانات زمیں میں دھنس گئے

    اکتوبر 5, 2025
    کھیل

    مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اکتوبر 5, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ: سرن ویلی میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    اکتوبر 5, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.