Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

    جولائی 29, 2026
    آزاد کشمیر

    کالعدم ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے احتجاج میں فتنۃ الخوارج کے لوگ شامل ہونے کا انکشاف

    جولائی 29, 2026
    بلوچستان

    خيبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»شہری کی غیرقانونی حراست کا کیس؛ ایس پی سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں پر مقدمے کا حکم
    پوٹھوہار مارچ 3, 2025

    شہری کی غیرقانونی حراست کا کیس؛ ایس پی سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں پر مقدمے کا حکم

    مارچ 3, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں وفاقی پولیس کے ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری علی محمد کے والد کی درخواست پر سماعت کی جہاں عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس کی مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھے جانے والے علی محمد کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروا دیا گیا ہے، اس موقع پر وکیل شیر افضل مروت نے علی محمد کا 164 کا بیان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پڑھ کر سنایا۔

    دوران سماعت ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ ’علی محمد کے سیکشن 164 کے بیان کی کاپی ہمیں تاحال نہیں ملی‘، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ’آئی جی صاحب کو بتائیں یہ کاپی موصول ہونے پر پولیس آفیشلز کے خلاف مقدمہ درج کریں، پولیس ایف آئی آر درج کرکے ایس پی سی ٹی ڈی سمیت تمام آفیشلز کو گرفتار کریں گے‘، اس پر ڈی ایس پی لیگل نے استدعا کی کہ ’اس معاملے پر ہم جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں‘۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ ’کوئی جے آئی ٹی نہیں، ایک بندہ بات سمجھ سکتا ہے تو تین کی ضرورت نہیں، آئندہ سماعت تک ایف آئی آر درج ہو جانی چاہیئے، پھر دیکھتے ہیں تفتیش کس طرف جاتی ہے، اگر بے گناہ ہوں گے تو تفتیش میں آ جائے گا، کیا کبھی ہوا ہے کہ ایف آئی آر درج ہوئے بغیر تفتیش ہوئی ہو؟ اس لیے آئی جی اسلام آباد آئندہ سماعت پر رپورٹ دیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم آزادکشمیر نے صحافیوں کی پریس فاؤنڈیشن کی سالانہ گرانٹ ایک کروڑ کر دی
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف کا سحر وافطار میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

    جولائی 29, 2026

    کالعدم ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے احتجاج میں فتنۃ الخوارج کے لوگ شامل ہونے کا انکشاف

    جولائی 29, 2026

    خيبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

    جولائی 29, 2026
    آزاد کشمیر

    کالعدم ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے احتجاج میں فتنۃ الخوارج کے لوگ شامل ہونے کا انکشاف

    جولائی 29, 2026
    بلوچستان

    خيبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 29, 2026
    بین الاقوامی

    الخدمت اسکالرشپ پروگرام کے تحت 38 فلسطینی طلبہ نے بی ڈی ایس مکمل کرلیا

    جولائی 29, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 29, 2026

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ نتائج 2026 جاری کر دیے

    اسلام آباد

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم  نے نہم اور دہم…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: 4 ہزار مشتبہ شناختی کارڈز کی جانچ شروع، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری

    جولائی 28, 2026
    حکومت

    مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جولائی 24, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

    جولائی 29, 2026
    آزاد کشمیر

    کالعدم ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے احتجاج میں فتنۃ الخوارج کے لوگ شامل ہونے کا انکشاف

    جولائی 29, 2026
    بلوچستان

    خيبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 29, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.