مانسہرہ کے علاقے اچھڑیاں کیمپ میں معصوم سفیان قتل کیس کا ملزم نجیب اللہ افغانی پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔
مانسہرہ پولیس کے ذرائع نے ’’کے ٹو‘‘ کو بتایا کہ سفیان قتل کیس کا مرکزی ملزم نجیب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا ،ملزم کو نشاہدہی کے لئے موقع پر لایا گیا تو تاک میں بیٹھے ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے بچے کا قاتل نجیب موقع پر ہلاک ہو گیا، فائرنگ کرنے والے ملزم نجیب کے ساتھ تھے جو اسے چھڑانا چاہتے تھے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، معصوم بچے کے قاتل نجیب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بفہ سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔
پولیس کا مزید بتانا تھا کہ ملزم نجیب 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی اور قتل اور سر کاٹ کر ویرانے میں پھینکنے کے الزام میں گرفتار تھا ۔