اسلام آباد: بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، بھارتی ہائی کمشین کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے بازو پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھام رکھے تھے ۔
کشمیری مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک فاشسٹ ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی سلوک صلب کر رکھے ہیں، بھارت کا جمہوریت کا راگ الاپنا دوہرے معیار کا ثبوت ہے ۔
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع بھمبر میں یوم سیاہ منایا گیا احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں مظاہرین نے بھارت مخالف بینرز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی وی او بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں میں بھارت مخالف ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر میں احتجاجی ریلی ہاتھی گیٹ سے نکالی گئی ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے مقبوضہ کو مقتل گاہ بنا رکھا ہے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا ہے کنٹرول لائن سماہنی میں احاطہ کچہری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں بھی ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منایاگیا بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرجہلم ویلی ہٹیاں بالا میں بنی حافظ چوک سے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی نے کی احتجاجی ریلی میں شرکاء نے سیاہ جھنڈے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ہندوستان کے خلاف نعرے درج تھے ۔