خیبر: سکیورٹی فورسز نے باڑہ میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خوارجی خمیم عرف رؤف خیبری کو تین ساتھیوں سمیت جہنم واصل کر دیا ہے۔
ہلاک ہونے والے خوارجی رؤف خیبری نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی آمیز ویڈیو نشر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق خارجی رؤف سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا.
خارجی رؤف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔
علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور فتنۃ الخوارج کے دیگر عناصر کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلاتعطل جاری رہے گا۔


