Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    حکومت

    ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    نومبر 26, 2026
    خاص خبریں

    حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    نومبر 26, 2026
    اسلام آباد

    وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»حکومت»ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
    حکومت نومبر 26, 2026

    ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    نومبر 26, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ علامہ اقبال کانفرنس سے خطاب کیا۔

    گورنر نے کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ہماری زندگی اور قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں جن کے افکار آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور ان پر عمل پیرا ہو کر ہم اقبال کے خواب کے مطابق ملک کی تعمیر کر سکتے ہیں۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور فلسفے کو نوجوان نسل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقبال نے مسلمانوں کو خودی، خودداری اور بلند حوصلے کا درس دیا اور نوجوانوں کو اپنی فکر کا موضوع بناتے ہوئے انہیں شاہین سے تشبیہ دی، جب کہ ان کا تصورِ خودی انسان کو اپنی قوت اور کردار سازی کی طرف لاتا ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے تعلیم کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کا بنیادی راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں۔

    نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے کیوں کہ ہمارا مقصد خیبرپختونخوا کو ایک نکھرتا، ابھرتا اور بدلتا ہوا صوبہ بنانا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔

    تعلیمی اداروں میں فکری اور علمی سرگرمیوں کے فروغ اور مختلف قومی و تعلیمی موضوعات پر سیمینارز کے انعقاد سے طلباء و طالبات کی بہتر رہنمائی کی جا سکتی ہے۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے علامہ اقبال کانفرنس کے انعقاد اور اقبال کی فکر کو نئی نسل تک پہنچانے پر مسلم انسٹی ٹیوٹ اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

    پشاور نیوز خیبرپختونخوا نیوز علامہ اقبال کانفرنس فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس پشاور مسلم انسٹی ٹیوٹ نوجوان اور تعلیم
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    نومبر 26, 2026

    وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع

    نومبر 26, 2026

    باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد رؤف خیبری 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

    نومبر 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    حکومت

    ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    نومبر 26, 2026
    خاص خبریں

    حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    نومبر 26, 2026
    اسلام آباد

    وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع

    نومبر 26, 2026
    فیچرڈ

    کوہستان: امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر رنگ بٹو بٹیڑا پائن کے گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

    نومبر 26, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 20, 2026

    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت پر بین الاقوامی کانفرنس 23 دسمبر سے ہوگی

    تعلیم

    اسلام آباد: رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل…

    انتخابات

    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

    نومبر 25, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی: فارماسیوٹیکل شعبے میں خودکفالت اور برآمدات کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات

    نومبر 21, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    حکومت

    ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    نومبر 26, 2026
    خاص خبریں

    حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    نومبر 26, 2026
    اسلام آباد

    وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع

    نومبر 26, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.