بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں 36 گھنٹے کی مسلسل بارش میں تقریباً 20 مکانات گر گئے۔
ذرائع کے مطابق نصیر آباد ضلع کے چھتر کے شاہ پور گاؤں میں تقریباً 20 مکانات گر کے تباہ ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔اس کے ساتھ ساتھ چمن اور شیلا باغ ریلوے اسٹیشنوں پر بارش کا پانی بھر جانے کے بعد کوئٹہ چمن ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
موسلا دھار بارش سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجگور میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے موبائل اور لینڈ لائن فون سروس معطل ہے لیکن اس کے برعکس انتظامیہ اس معاملے کا نوٹس لینے میں ناکام رہی ہے۔