تھانہ بفہ کی حدود میں کراچی سے آئے مہمان 9 سالہ بچے کے سر کٹے لاش کے معمے مین اہم پیشرفت ہوئی ہے ، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزم کو گرفتار لیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
مانسہرہ( امان اللہ امجد اعوان) بچے کے بےدردی سے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے ڈی پی او مانسہرہ اور دیگر پولیس حکام کو نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی ۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور متاثرہ فیملی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ایس پی انوسٹی گیشن شیراز خان کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی ۔جنھوں نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کیا اور مختلف لوگوں کو انٹاروگیٹ کرنا شروع کیا ۔
دوران تفتیش پولیس نےافغان باشندے نجیب اللہ ولد کاظم سکنہ اچھڑیاں کیمپ کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا، جس نے اقرار جرم کرلیا ہے، بچے کے قتل سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔