Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»آزاد کشمیر»وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اپنی حکومت کے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان کردیا
    آزاد کشمیر ستمبر 2, 2026

    وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اپنی حکومت کے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان کردیا

    ستمبر 2, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Azad Kashmir Prime Minister Iftikhar Gilani announced the implementation of his government's 100-day reform agenda.
    ہم لوگوں کے لیے کام کرنے آئے ہیں اور حکومت کی کارکردگی کے اثرات زمینی سطح پر نمایاں ہونے چاہئیں، افتخار گیلانی
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اپنی حکومت کے پہلے اجلاس میں 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان کردیا، افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی محض اعلانات تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے نتائج گراؤنڈ پر نظر آئیں گے، عام آدمی کی مشکلات کم کرنا حکومت کا اولین ایجنڈا ہے ۔

    مظفرآباد: وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیر صدارت سیکرٹریز حکومت کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ظہیر الدین قریشی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار محمد ظفر، پرنسپل سیکرٹری سردار عدنان خورشید سمیت مختلف محکمہ جات کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح نظام میں اصلاحات لا کر عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور نئے مواقع فراہم کرنا ہے، درپیش چیلنجز کو بیوروکریسی کے تعاون سے حل کیا جائے گا اور حکومت و انتظامیہ ٹیم ورک کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے ۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے بیوروکریسی کو ہدایت کی ہے کہ عام آدمی کو فوری ریلیف فراہم کرنے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، نوجوانوں کے لیے پروگرام شروع کرنے اور صحت و سفری سہولیات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔

    افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی محض اعلانات تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے نتائج گراؤنڈ پر نظر آئیں گے، عام آدمی کی مشکلات کم کرنا حکومت کا اولین ایجنڈا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کے کندھوں پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، حکومت اور انتظامیہ مل کر کام کریں گے اور عوام کو عملی تبدیلی نظر آنی چاہئے، انہوں نے واضح کیا کہ ہم لوگوں کے لیے کام کرنے آئے ہیں اور حکومت کی کارکردگی کے اثرات زمینی سطح پر نمایاں ہونے چاہئیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بے روزگاری ایک بڑا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے نوجوانوں کے لیے پروگرام شروع کیا جائے گا ۔

    وزیراعظم نے بیوروکریسی کو ہدایت کی کہ 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے اور تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں پورا کریں، حکومت کا ایجنڈا عام آدمی کا ایجنڈا ہے اور عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار، کئی معاہدوں پر دستخط
    Next Article وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026

    قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی

    اکتوبر 14, 2026

    پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو کا کامیاب تجربہ

    اکتوبر 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    حکومت

    مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

    اکتوبر 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    کیوان حامد راجہ پاکستان کریئیٹو اکانومی کونسل کے سینئر چیف ایڈوائزر برائے میڈیا و ڈیجیٹل انوویشن مقرر

    اکتوبر 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.