مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے باشعور عوام نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج کاحصہ بننے سے مکمل انکار کر دیا۔
آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔
بھمبر، میرپور، نیلم اور کوٹلی سمیت آزاد جموں وکشمیر کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز کھلے اور ٹریفک کی روانی بھی بحال ہے۔
آزاد جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔
آزادکشمیر کے باشعور عوام نے احتجاج کی کال مسترد کر کے پرامن شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔


