ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسکول وین پر فائرنگ ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر اٹک کے مطابق اٹک میں ڈھیری کوٹ کے علاقے میں اسکول وین پر فائرنگ کا واقعہ ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے رونماں ہوا۔اٹک میں ڈھیری کوٹ کے علاقے میں اسکول وین پر فائرنگ ہوئی۔اس فائرنگ کے نتجیے میں 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 5 بچے اور ڈرائیور زخمی ہو گئے تھے، زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے لے کر 10 سال کے درمیان ہیں۔
جبکہ ڈپٹی کمشنر اٹک کے مطابق اسکول وین پر فائرنگ ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے ہوئی ہے،پچھلے مہینے اسی دشمنی میں فاریسٹ اہلکار اور اس کا دوست بھی قتل ہوئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق قتل کا بدلہ لینے کیلئے وین ڈرائیور پر حملہ کیا گیا جس کے باعث اس واقعے میں بچے بھی فائرنگ کی زد میں آگئے۔اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سے صدر اور وزیراعظم نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا تھا کہ بچوں کو نشانہ بنانا ایک انتہائی شرم ناک عمل ہے،اس کے ذمے داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی کمشنر راولپنڈی سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی۔