ڈی پی او ہری پورفرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
تھانہ صدر کی حدود بانڈہ منیر خان میں ڈھائی سالہ بچی کے گلے میں پھنڈہ ڈال کر زردوکوب کرنے کے بعد قریب ہی ڈھیری کسی میں پھینکنے کا واقع رونما ہوا۔مضروبہ بچی کی والدہ کی مدعت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324.37CPA/34 PPC کے تحت مقدمہ درج رجسٹرہوا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر خالدخان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی صدر فدا محمد کی زیر نگرانی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان مسماۃ (ت) زوجہ علی انجم اور اس کے پسر حقیقی بعمری 15 سالہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمہ مسماۃ(ت)2 یوم کسٹڈی پولیس لے کر مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے.