Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»بنوں اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید
    فیچرڈ دسمبر 1, 2024

    بنوں اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

    دسمبر 1, 20242 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Action of security forces in Bannu and Khyber, 8 terrorists killed, 2 soldiers including captain martyred
    شہدا کو اپنے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے دو  علاقوں میں 29 نومبر سے یکم دسمبر تک کی گئی سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں  8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق  کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے  کیپٹن سمیت دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔

     پہلی  کارروائی بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلیجنس بنیاد پر کی گئی جہاں دہشتگردوں  کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

    کارروائی کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تاہم اس دوران ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے شاگئی میں کی گئی جہاں تین  دہشتگرد ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کیا گیا۔

    اس کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن محمد زوہیب الدین نے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    بعد ازاں کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید اور سپاہی افتخار حسین  شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،وزیراعظم شہبازشریف ،لیفٹیننٹ  جنرل عمر احمد نیازی،کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور جوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے ۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہلاک دہشتگرد  متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر  نے مزید کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ دہشتگردوں  کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دیدی
    Next Article ریاست پاکستان مخالف پروپیگنڈامیں ملوث افراد کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026

    قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی

    اکتوبر 14, 2026

    پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو کا کامیاب تجربہ

    اکتوبر 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    حکومت

    مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

    اکتوبر 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    کیوان حامد راجہ پاکستان کریئیٹو اکانومی کونسل کے سینئر چیف ایڈوائزر برائے میڈیا و ڈیجیٹل انوویشن مقرر

    اکتوبر 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.