حکومت نے انسداد دہشتگردی کےلیے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا.
اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے مختلف شعبوں میں اب تک کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اے آر ڈی سی کی اب تک کی کارکردگی بھی زیر غور آئی۔
وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کی ہدایت کی۔


