ایبٹ آباد بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک 25۔2024 کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا، جس میں نجی تعلیمی ادارے کی طالبات نے میدان مار لیا ،سدرہ سعید الرحمن نے 1161 نمبر لیکر پہلی جبکہ اریبہ جدون نے 1159 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
ایبٹ آباد بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق سدرہ سعید الرحمن نے 1161 نمبر لیکر پہلی پوزشن حاصل کی، اریبہ جدون نے 1159 نمبر لے کر دوسری اور ذوفشان احمد نے 1158 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
ایبٹ آباد بورڈ میں مجموعی طور پر میٹرک کے امتحانات میں 71629 طلباء و طالبات نے حصہ لیا، 57543 طلباء وطالبات کامیاب ہوئے ،نتیجہ 80 فیصد رہا ۔
کنٹرولر بورڈ ایبٹ آباد کے مطابق مکمل شفاف اور میرٹ پر ریزلٹ بنائے ،تمام طلباء و طالبات اچھی کارکردگی دکھائی ، طباء و طالبات کو میرٹ پر نمبرز دیے گئے ۔
ایبٹ آباد نورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی سدرہ سعید الرحمن امام مسجد کی بیٹی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک امام مسجد کی بیٹی ہوں ۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی سدرہ سعید الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ محنت کبھی ضائع نہیں جاتی ، آئندہ بھی اپنی محنت کجاری رکھوں گی ۔