بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے منگل کو توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔احتساب عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عمران خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے اوپر بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں، سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے دباؤ کے باوجود سیاسی نوعیت کے کیسز بنانے سے انکار کیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے دونوں کیسوں میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی۔