بھارتی ریاست ہریانہ میں 80 سالہ مردہ شخص ایمبولینس کے گڑھے سے ٹکرانے کے بعد زندہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ایک خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 80 سالہ رشتے دار جنہیں ڈاکڑز نے مردہ قرار دیا تھا. درشن سنگھ برار کا پوتا ان کے ساتھ ایمبولینس میں تھا جب انھیں اسپتال سے گھر لایا جا رہا تھا. ان کے پوتے نے بتایا کہ جب ایمبولینس گڑھے سے ٹکرائی، تو انہوں نے دیکھا کہ دادا کا ہاتھ ہلنے لگا، اور ان کی دل کی دھڑکن محسوس ہونے پر ایمبولینس ڈرائیور کو قریبی اسپتال جانے کا کہا۔ وہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ درشن سنگھ زندہ ہیں
جمعرات کے روز ان کی رہائش گاہ پر رشتے داروں کی آمد کے دوران یہ حیرتناک واقعہ سامنے آیا کہ درشن سنگھ حیات ہیں. اس معجزے کو خاندان نے بڑی حیرانی سے قبول کیا ہے اور اب وہ اپنے عزیز کے صحتیاب ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔ 80 سالہ شخص دل کا مریض ہے اور اب وہ کرنال کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کی حالت مایوس کن بتائی جا رہی ہے۔