راولپنڈی میں تھانہ نصیرآباد کے علاقہ گولڑہ موڑ میں جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا ریحان جمیل کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا گیا۔ جے یو آئی این اے 46 اسلام آباد نے بیان میں کہا کہ گولڑہ موڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا ریحان جمیل شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی رہنما کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہےؤ۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کا کوئی مذہبی یا سیاسی پہلو نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چار جنوری کو طیب نامی لڑکے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہوا تھا۔ مولانا ریحان جمیل نے طیب اور اغواء کار سلمان کو اکٹھے دیکھ کر روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا ریحان جمیل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔