ضلع چکوال کی تحصیل کلرکہار کے موضع کلو میں غیرت کے نام پر شادی شدہ عورت کو قتل کردیا گیا۔ عورت پر مبینہ طور پر ایک شخص سے تعلقات رکھنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ واقعے میں اس شخص مسعود احمد پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی نوجوان مسعود احمد کے والد غلام شبیر نے پولیس تھانہ کلرکہار کو کہ اس کے بیٹے مسعود احمد عمر 40 سال پر عابد علی اور آفتاب علی نے پہلے ڈنڈوں سے تشدد کیا اور پھر اپنے والد کے کہنے پراس کو گولی مار دی۔ اس کے بعد انہوں نے مسماۃ لبنیٰ عثمان عمر 35 سال پر بھی فائرنگ کردی جو موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ کلرکہار نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ زخمی کی حالت کو تشویشناک دیکھتے ہوئے اسے راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ مقتولہ خاتون 3 بچوں کی ماں تھی۔