ہزارہ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، ایک ماہ کے دوران 746 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ۔
ایبٹ آباد: ہزارہ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں 727 غیرقانونی تعمیرات مسمار کی گئیں، ایک ماہ میں 895 غیرقانونی دکانیں اور 612 مکانات مسمار کیے گئے ۔
کارروائیوں کے دوران فوڈ اتھارٹی کی 496 انسپکشنز، ایک ہزار سے زائد غیرمعیاری اشیائے خورونوش تلف کئے گئے ، جنگلات کی غیرقانونی کٹائی اور لکڑی اسمگلنگ کے خلاف 67 چھاپے مارے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ شجرکاری سیزن میں 12 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،سڑکوں کی مرمت، ٹریفک نظام کی بہتری اور سیاحتی مقامات پر سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔
کمشنر ہزارہ شاہ رخ علی نے ڈویژن کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کی، انہوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کی بہتری، شفافیت اور شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیحات ہیں ۔


