خواتین کی کاروباری صلاحیتوں، قیادت اور خودمختاری کے فروغ کے لیے ’’Women AI Business Leadership Summit & Awards 2026‘‘ اسلام آباد میں فاؤنڈرز آف پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا ، جس میں ملک بھر سے 150 سے زائد خواتین کاروباری رہنما، سی ای اوز، انٹرپرینیورز اور مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔
اسلام آباد: اس سمٹ کی میزبانی نادیہ ندیم علوی کر رہی ہیں، جو فاؤنڈرز آف پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر ، پروفیشنل مینٹل ہیلتھ اسپیشلسٹ اور معروف پوڈکاسٹ Chatterbox by Nadya کی میزبان ہیں، جبکہ ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور founder امیر حمزہ ہیں ۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پرتگال کے سفارت خانے سے پاؤلو میگوئل گیڈس ڈومنگیش (Paulo Miguel Guedes Domingues) ہیں۔ دیگر معزز سفارتی مہمانوں میں مسٹر منسو کُریمباکس، ڈاکٹر ایمانوئل آر فرنانڈیز اور محترمہ ڈاکٹر ایمانوئل آر فرنانڈیز شامل ہیں ۔
سمٹ کے نمایاں اسپیکرز میں اقراء شوکت (ڈپٹی کمشنر، FBR)، بصیرت اعوان اور عامر حسین (Dawn Bread) شامل تھے ۔
پینل ڈسکشن میں ڈاکٹر نازش عفان (Nourish)، ڈاکٹر ندا حسن سید (Dr. Nada Clinix)، خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ، خیبر نیٹ ورک کے خودمختار ساوی کی صدر مریم کیوان، مہرین صاحب (Tech 7 Group)، ڈاکٹر جبران علی خان، گل جبین (TechWithGul.ai)، عدیل امین گوندل اور ڈاکٹر عفان قیصر سمیت مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔

تقریب کا اہم حصہ Women Business Leadership Awards 2026 ہے، جس میں کاروبار، انٹرپرینیورشپ، ٹیکنالوجی اور قیادت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین اور اداروں کو اعزازات سے نوازا گیا ۔

اس سمٹ کا مقصد خواتین کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)، جدید کاروباری رجحانات، نیٹ ورکنگ اور لیڈرشپ کے نئے مواقع فراہم کرنا اور پاکستان میں خواتین کی کاروباری قیادت کو مزید مستحکم بنانا ہے ۔


