لاہور: پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے 16 اکتوبر سے اب تک 155 کامیاب آپریشنز میں 175 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدگان کے ذریعے 969 کلو گرام منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی گئی۔
مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 62 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی۔
منشیات فروشوں سے 21 کلو گرام آئس، 172 کلو گرام چرس، 566 کلو گرام بھنگ اور 135 کلو گرام پوست کا بھوسہ بھی برآمد ہوا۔
انسداد منشیات کارروائیوں میں ملزمان سے 43 پستول، 7 رائفلیں اور 3 مشین گنز بھی قبضے میں لی گئیں۔
ترجمان پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق 16 اکتوبر سے اب تک کی کارروائیوں میں ضبط شدہ منشیات کی تخمینی مالیت 17 کروڑ 40 لاکھ 60 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس مستقبل میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔


