کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہارڈننگ آف دی سٹیٹ کانفرنس کا 29واں اجلاس منعقد ہوا.
اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سمگلنگ، منشیات اور پوست کی کاشت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کرنے پر زور دیا گیا۔
بی ایریاز کو اے ایریاز میں تبدیل کرنے اور کوئٹہ سمیت اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وسائل فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
شرکاء نے بلوچستان میں پائیدار امن، قانون کی بالادستی اور ریاستی عملداری کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


