اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے ان کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں۔
قوم دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔


