واشنگٹن ڈی سی: پاکستانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی.
تقریب میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
تقریب کے دوران صدرِ مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پُرامن حل پر زور دیا۔
تقریب کے مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے کے حالات سے متعلق ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔


